پی ایس ایل کا شیڈول جاری ، کونسا کھلاڑی ایک دن میں 100 چھکے مارنے کی مشق کرنے لگا؟

کراچی ، سپورٹس ڈیسک

ایک طرف پی ایس ایل 6 کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے جبکہ دوسری طرف کھلاڑی اپنی پریکٹس میں مشغول ہو گئے ہیں ایسے میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سٹار بلے باز اعظم خان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ایک دن میں 100 چھکے مارنے کی پریکٹس کرتے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جارحانہ بلے باز وکٹ کیپر کا کہنا تھا کہ میری کوشش یہی ہوتی کہ ہر میچ میں زیادہ سے زیادہ باونڈری لگاوں۔ اب میری بیٹنگ کی تعریف کی جارہی ہے، میری بھی کوشش ہوتی ہے کہ مداحوں کی توقعات پر پورا اتروں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ پی ایس ایل میں اگر اوپر کے نمبر پر بیٹنگ کرنے کا موقع ملا تو کوشش ہوگی کہ سنچری اسکور کروں۔ امید ہے کہ پی ایس ایل میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا تو قومی ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوجاوں گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں