پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز میں کیا پلان کررہے ہیں ؟؟ قلندرز کے راشد نے بڑا اعلان کردیا

ابوظہبی ، سپورٹس ڈیسک

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز لاہور قلندرز میں شامل اور ٹی 20 کے نمبر ون بائولر راشد خان کا کہنا ہے کہ لاہور قلندرز کے ساتھ پہلے بھی اچھا وقت گزرا دو میچز کے لیے دو ہفتے گزارے ایسا لگا کہ دو سال گزارے ہیں۔ راشد خان کراچی میں ہونے والے پی ایس ایل میچز کے دوران نیشنل ڈیوٹی کی وجہ سے واپس قومی ٹیم کو جوائن کرنے کے لیے چلے گئے تھے اور پھر وہ انگلش کاؤنٹی سسیکس کے ساتھ معاہدہ ہونے کی وجہ سے ری پلیسمنٹ ڈرافٹ میں بھی شامل نہیں تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ایس ایل کے بقیہ میچز جب ابوظبی منتقل ہوئے تو پھر لاہور قلندرز کے لیے خوشخبری یہ آئی کہ راشد خان دستیاب ہیں، بنگلہ دیش کے شکیب الحسن کی عدم دستیابی کے بعد راشد خان پھر لاہور قلندرز کے ساتھ جڑ گئے۔ افغانستان کے کرکٹر کا کہنا تھا کہ ہم سب نے لاہور قلندرز کے ساتھ ٹرافی جیتنے کا سوچا ہوا تھا لیکن میرا سسیکس کاؤنٹی کے ساتھ معاہدہ تھا لاہور قلندرز کے ساتھ کھیلنے کا مزہ آیا اس لیے دوبارہ آنے کا فیصلہ کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق راشد خان کا کہنا تھا کہ فائنل کھیلنا اور جیتنے کا نہیں سوچنا ایک ایک میچ سے آگے بڑھنا ہے ایسا سوچنے سے دباؤ بڑھے گا ، لاہور قلندرز کا اب ماضی کے مقابلے میں اچھا کمبی نیشن بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری ہر اپوزیشن کے خلاف کوشش ہو گی ٹیم کے لیے اچھا کروں اور چیزوں کو سادہ رکھوں کراؤڈ کے لیے میچز کی مختلف اہمیت ہو سکتی ہے لیکن ہمارے لیے یہی ہوتا ہے کہ ہر میچ میں اچھا کرنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں