سینئر اداکارہ بشری انصاری ٹک ٹاکر جنت مرزا پر برہم ہو گئیں ، جاہل اسٹار قرار دیتے ہوئے کیا کہا؟

کراچی ، شوبز ڈیسک

پاکستان ٹیلی ویژن کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا پر برستے ہوئے انھیں جاہل اسٹار قرار دے دیا۔ سوشل میڈیا پیغام کے ذریعے جنت مرزا پر تنقید کرتے ہوئے بشریٰ انصاری نے جنت مرزاکی وائرل ویڈیو اور ان کے خلاف کیے گئے مقدمے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھاکہ ان جاہل اسٹارز پر افسوس ، جنہیں نہ اسلام کا پتہ ہے نہ کسی اور مذہب کا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اگرچہ اداکارہ نے کچھ دیر بعد یہ پوسٹ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ڈیلیٹ کردی تھی تاہم اداکارہ کے پیغام کو سوشل میڈیا پر تیزی سے شیئر کیا جاچکا ہے۔ یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا کوحالیہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد شدید تنقید سمیت مقدمے کا سامنا کرنا پڑا ہے ، نئی ویڈیو میں جنت مرزا کو پینٹ پر چین پہنے دیکھا گیا تھا جس پر صلیب لٹکی ہوئی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ویڈیو وائرل ہونے کے بعد جہاں ایک طرف ماڈل و ٹک ٹاکر کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا وہیں عیسائی برادری کی جانب سے دل آزاری کرنے کے الزام میں جنت مرزا کے خلاف مقدمہ بھی درج کرایا گیا تھا جبکہ بعد میں جنت مرزا نے ویڈیو پیغام شیئر کرتے ہوئے پوری عیسائی برادری سے معافی بھی مانگی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں