ملتان سلطان کے لیگ سپنر عمران طاہر نے کپتان محمد رضوان بارے کیا اظہار کیا؟؟

ابوظہبی ، سپورٹس ڈیسک

پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز میں شامل ملتان سلطانز کے لیگ سپنر عمران طاہر نے کپتان محمد رضوان کے بارے میں خصوصی اظہار کیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ ملتان سلطانز کے کپتان نے دنیا بھر میں خود کو منوایا ہے وہ ایک ورلڈ کلاس کھلاڑی ہیں ،محمد رضوان کے بارے زیادہ کہنے کی ضرورت نہیں وہ جینٹلمین ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق عمران طاہر کا کہنا تھا کہ محمد رضوان کی کپتانی میں ملتان سلطانز باقی میچز میں اچھا کھیلے گی امید ہے کہ محمد رضوان فارم برقرار رکھیں گے، لیڈ فرام دی فرنٹ سے فائدہ ہو گا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق جادوگر بائولر کا کہناتھا کہ درجہ حرارت 40 میں کھیل رہے ہیں، جتوانے کا ارادہ نہ ہوتا تو ابوظبی نہ ہوتا، گرم تولیوں کی جگہ ٹھنڈے تولیے استعمال کر رہا ہوں ساتھ ہی موسم سے ہم آہنگ ہو رہا ہوں۔ عمران طاہر کا ماننا ہے کہ قرنطینہ سخت تھا لیکن اب یہ سب نارمل ہو چکا ہے کورونا دنیا بھر میں ہے اسی کے مطابق رہنا ہے لیکن ہمارے لئےاچھی بات یہ ہے کہ ہمارے پاس جاب ہے جاب ہے تو پھر ہمیں ہر حال میں کھیلنا ہے کنڈیشنز چاہے کچھ بھی ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں