جب ماڈلنگ شروع کی تو کیا پہننے کی آفر ہوئی ؟؟ خوبصورت اداکارہ سنیتا مارشل کا انکشاف

کراچی ، شوبز ڈیسک

بلاک بسٹر خدا اور محبت سیزن تھری کی کی معروف اداکارہ سنیتا مارشل نے واضح کیا ہے کہ وہ مسلمان نہیں لیکن ایک مسلمان ملک میں رہتی ہیں جس کا اپنا ایک کلچر ہے اس لیے وہ نا مناسب لباس پہننا پسند نہیں کرتیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سنیتا مارشل کا کہنا ہے کہ آج کل لوگ سوشل میڈیا پر مقبولیت کو اہم سمجھتے ہیں جس کی وجہ سے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔ سو شل میڈیا فالورز حاصل کرنے کیلئے ہماری نوجوان نسل متعین حدود پھلانگنے سے بھی گریز نہیں کرتی جو کہ غلط ہے۔جب میں نے ماڈلنگ شروع کی تو منی سکرٹس پہننے کی آفرز ہوئیں لیکن میں نے یہ مسترد کردیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آج کی نوجوان نسل اس بات سے خوفزدہ ہے کہ اگر انہوں نے ایسا لباس نہ پہنا تو انہیں کام نہیں ملے گا۔اداکارہ نے کہا کہ وہ ہمیشہ نوجوان لڑکیوں کو کہتی ہیں کہ انہیں خود پر بھروسہ ہونا چاہیے، کوئی ضروری نہیں کہ نامناسب لباس نہ پہننے کی وجہ سے انہیں کام ملنا بند ہوجائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں