سیالکوٹ کے پی پی حلقہ کا ضمنی الیکشن ، معاون خصوصی کو ٹکٹ کی پیشکش لیکن معذرت کرلی؟؟

سیالکوٹ ، نیوز ڈیسک

پنجاب کے ضلع سیالکوٹ میں رکن پنجاب اسمبلی خوش اختر سبحانی کی وفات سے خالی ہونے والی نشست پر ضمنی الیکشن کے لئے معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے حصہ لینے سے انکار کردیا ہے –

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی خوش اختر سبحانی کی وفات سے خالی ہونے والی نشست پر معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کو کھڑاکرنے کافیصلہ کیا اور انہیں ضمنی الیکشن میں ٹکٹ دینے کی تجویز دےدی۔تاہم انہوں الیکشن لڑنے سے معذرت کرلی ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس حوالے سے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ امیدوار درخواستیں دے رہے ہیں، پارٹی کی شکر گزار ہوں کہ مجھے نامزد کیا گیا، ان کامزید کہناتھا کہ میرا حلقہ ہے لیکن 2023 میں یہاں سے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑنا ہے، ضمنی انتخاب لڑنے کی بجائے حلقے میں پارٹی ونگ مضبوط کرونگی، حلقے میں پی پی کی سیٹ پر الیکشن میں حصہ نہیں لے رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں