شاہین شاہ آفریدی کا مقابلہ کس سے ہے ، خود ہی اعتراف کر لیا ، پی ایس ایل میں کیا عزم کیا؟

ابوظہبی ، سپورٹس ڈیسک

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر اور لاہور قلندر کے سٹار شاہین شاہ آفریدی کس سے مقابلہ کرتے ہیں ، سٹار باولر نے خود ہی اس با ت کا اقرا ر کر لیا کہ کھیل کے میدا ن میں ان کا اصل حریف کون ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہین شاہ آفریدی نے واضح کیا کہ ان کےساتھی حارث روف نے اپنی کرکٹ کو کافی بہتر کیا ہے اور میرا اس سے مقابلہ رہتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فاسٹ بائولر کا کہنا تھا کہ ابو ظہبی میں ایسی ہی کارکردگی دکھانے کی کوشش کروں گا جیسی کراچی میں کھیلتے ہوئے شائقین نے دیکھی تھی۔ایک سوال کے جوا ب میں ان کا کہنا تھا کہ کوشش کریں گے کہ اس بار ٹرافی حاصل کریں ، ابتدائی دو میچ ہمارے لئے انتہائی اہم ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں