معروف ٹک ٹاکر نے ملالہ یوسفزئی کو شادی کی پیشکش کر دی ، خرچہ کون اٹھائے گا؟؟

نوابشاہ ، نیوز ڈیسک

پاکستانی نژاد اٹلی میں مقیم نوابشاہ سے تعلق رکھنے والے ٹک ٹاکرنے ملالہ یوسفزئی کو شادی کی آفر کردی،نوجوان سکندر کاکہنا ہے کہ نکاح پڑھانے والوں کو ایک ملین دوں گا ،نوجوان کی ملالہ کو شادی کی آفر والی ویڈیو شوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نوابشاہ کے نواحی گاؤں سے تعلق رکھنے والے سکندر بخش چوہان نے ملالہ یوسف زئی کے شادی کے حوالے سے بیان کے رد عمل پر ساتھ رہنے اور شادی کرنے کی خواہش ظاہر کردی ، سکندر بخش چوہان کاکہناہے کہ ملالہ یوسف زئی میرے پاس اٹلی آجائے اسکے سب اخراجات میں ادا کروں گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے مزید واضح کیا کہ ساتھ رہنے کے بعد ملالہ فیصلہ کرلے مجھ سے شادی کرنی ہے یا نہیں ، نوجوان کاکہناتھا کہ ملالہ یوسف زئی کو سمجھاؤں گا کہ شادی ایک عظیم بندھن ہے شادی زندگی کی معراج ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں