بابر اعظم نے ایک اور میدان میں ویرات کوہلی کو پچھاڑ دیا ، اب کیا نیا کارنامہ سرانجام دیدیا؟؟

لاہور ، سپورٹس ڈیسک

قو می کرکٹ ٹیم کے کپتان اور ایک روزہ کرکٹ کے نمبر ون بیٹسمین بابر اعظم نے 2019 سے اب تک کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی میچز میں سب سے زیادہ رنز اسکور کر کے ویرات کوہلی کو ایک مرتبہ پھر پیچھے چھوڑ دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کپتا ن بابر اعظم نے 2019 سے اب تک کھیلے جانے والے T20 میچز میں سب سے زیادہ ایک ہزار چار رنز بنائے۔با بر نے یہ رنز 26 اننگز میں اسکور کیے، ان کے ایک ہزار چار رنز میں 22ففٹیاں بھی ہیں۔بابر اعظم نے اس عرصے میں کھیلی جانے والی 26 اننگز میں سب سے زیادہ اسکور 122 رنز کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فہرست میں دوسرے نمبر پر بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی رہے، انہوں نے 24 اننگز میں 992 رنز بنائے۔اسی طرح آئرلینڈ کے پال اسٹرنگ تیسر ے نمبر پر رہے، انہوں نے 26 اننگز میں 943 رنز اسکور کیے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں