بھارت کے معروف اداکار نے دھمکیاں اور تاوان کے مطالبہ پر کتنے افراد پر مقدمہ درج کروا دیا؟؟

ممبئی ، شوبز ڈیسک

بھارتی فلموں اور ٹی وی کے مشہور اداکار موہت رینا نے 4 افراد کے خلاف مجرمانہ سازش ، پولیس کو غلط معلومات دینے، دھمکی دینے اور تاوان کا مطالبہ کرنے کا مقدمہ درج کروا دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس مطابق اداکار موہت رینا نے گورگاؤں پولیس سٹیشن میں چار لوگوں کے خلاف کیس درج کرایاہے۔ کچھ دن پہلے ویب سیریز ’اری دی سر جیکل سٹرائک‘کےذریعے شوبز انڈسٹری میں مشہور ہونے والے ادا کار موہت رینا کے بارے میں سوشل میڈیا پر چونکا دینے والا دعویٰ کیا گیا تھا۔ اداکار کےبارے میں ان کی خیر خواہ سارا شرما نے سوشل میڈیا پر موہت بچاؤ مہم کا آغاز کیا۔ان کے مطابق ان کی زندگی کو خطرہ ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ موہت رینا سشانت سنگھ راجپوت کی طرح دم توڑ سکتے ہیں لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ہی موہت نےخود آ گے آ کر اور کہا کہ میں بہت فٹ اور ٹھیک ہوں۔ اس واقعے کے بعد موہت خود بوریولی عدالت پہنچے ۔ بوریولی عدالت نے متعلقہ پولیس کو موہت کا جواب ریکارڈ کرنے اور تحقیقات کرنے کی ہدایت کی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شکایت میں واضح کیا گیا ہے کہ گورگاؤں پولیس نے موہت کا جواب ریکارڈ کر کے سارا شرما اور اس کے ساتھی پروین شرما ، اشیو شرما اور میتلیش تیواری کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ موہت کی شکایت کے مطابق پولیس نے چاروں کے خلاف مجرمانہ سازش ، پولیس کو غلط معلومات دینے دھمکی دینے اور تاوان کا مطالبہ کرنے کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں