“خدمت آپ کی دہلیز پر” پروگرام کے تحت واسا فیصل آباد متحرک ، کتنے ہزار سرگرمیاں؟؟

فیصل آباد ، نیوز ڈیسک

خدمت آپ کی دہلیز پر پروگرام کے تحت واساکے زیر اہتمام سرگرمیاں تیسرے روز بھی جاری رہیں۔

ایم ڈی واسا جبار انورچوہدری نے بتایاکہ ویک کے تیسرے روز واسا فیلڈ سٹاف نے 1450 سرگرمیاں کیں اور تین روزمیں خدمت آپ کی دہلیز پر پروگرام کے تحت اب تک مجموعی طور پر 2500 سے زائد مقامات پر ڈی سلٹنگ،گٹروں کے ڈھکن رکھنے کے علاوہ نکاسی آب کی سروسز فراہم کی گئیں۔

انہوں نے بتایاکہ صارفین کی جانب سے درج کرائی گئی شکایات کو بروقت حل کیا جارہا ہے اورنکاسی آب ہفتہ کے تحت ڈی سلٹنگ کا کام تسلسل سے جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں