ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیاء کو عہدے سے فارغ کردیاگیا ، نیا ڈی جی کسے تعینات کردیا؟؟

اسلام آباد ، نیوز ڈیسک

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے ڈائریکٹر جنرل واجد ضیاء کو عہدے سے فارغ کردیاگیا ہے جبکہ ان کی جگہ ثناءاللہ عباسی کو ڈی جی ایف آئی اے تعینات کر دیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق وفاقی حکومت نےڈی جی ایف اے واجد ضیاء عہدے سےہٹا کرآئی جی کے پی ثنا اللہ عباسی کو نیا ڈی جی ایف آئی اے تعینات کردیا گیا، ذائع کےمطابق وفاقی کابینہ نے سمری سرکولیشن کے ذریعے واجد ضیاء کو ہٹانے کی منظوری دی،

میڈیا رپورٹس کے مطابق واجد ضیاء کو نیشنل پولیس بیورو میں تعینات کردیا گیا، معظم جا کو آئی جی کے پی اور صلاح الدین کو آئی جی ایف سی لگا دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں