آج سورج آگ برساتا رہا ، بارشیں کب سے کب تک موقع ہیں ، خوشگوار خبر سامنے آ گئی؟؟

کراچی ، نیوز ڈیسک

فیصل آباد ، کراچی ، لاہور سمیت آج ملک کے بیشتراضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ جبکہ جمعہ سے پیر کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ موسمیات حکام کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ آج ملک کے بیشتراضلاع میں موسم شدیدگرم اورخشک رہے گا۔ تاہم میدانی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔ گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ سندھ، جنوبی و وسطی بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں شدید گرم رہا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آج اسلام آباد میں موسم شدیدگرم اور خشک رہے گا۔ تاہم شام /رات کے اوقات میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ ملک کے مختلف شہروں میں کل (جمعہ) سے پیر کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔لاہور، گوجرانوالہ، ساہیوال، فیصل آباد، ملتان اور بہاولپور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ ایبٹ آباد، پشاور، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور گرمی کی شدت میں کمی کا امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں