آم کے باغ میں بچہ گر کر بیہوش ہو گیا ، ڈرائیور نے ٹریکر چلا دیا ، پھر کیا ہولناک واقعہ ہو گیا؟

عارف والا ، نیوز ڈیسک

صوبہ پنجاب کے علاقہ عارف والا کے نواحی گائوں سداللہ پور میں بچہ گر کر بیہوش ہو گیا اور ڈرائیور نے ٹریکٹر چلا ڈالا ، جس کی وجہ سے روٹا ویٹر مشین میں موجود 9سالہ بچے کا جسم ٹکڑے ٹکڑے ہو گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عارف والا کے نواحی گاوں سداللہ پور میں ٹریکٹر کے روٹاویٹر مشین میں آنے سے کمسن 9 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا- بچہ آم باغ میں گر کر بے ہوش ہوا تو ڈرائیو نے ٹریکٹر چلا ڈالا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق خیال رہے کہ مشین میں آنے کی وجہ سے بچے کا جسم ٹکڑوں میں تقسیم ہوگیا،اور بے ہوش ہونے والا بچہ موت کی وادی میں اتر گیا ،پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کرکے تحقیقات شروع کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں