بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ نے وزیراعظم کی ناہلی ثابت کر دی ہے، میاں ضیاء الرحمان

فیصل آباد ، ملک شفیق

سٹی جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ن فیصل آبادمیاں ضیاء الرحمان نے کہاہے کہ بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ نے نااہل وزیراعظم کے تمام دعوے بے نقاب کردیئے ،نوازشریف نے چودہ ہزارمیگاواٹ اضافی بجلی پیداکرکے روشن پاکستان بنایاتھاافسوس تبدیلی سرکارسے یہ بھی نہ سنبھل سکا۔انہوںنے کہاکہ شدیدترین گرمی میں بدترین لوڈشیڈنگ سلیکٹڈ حکمرانوں کی کھلی نااہلی کامنہ بولتاثبوت ہے ۔افسوسناک بات تویہ ہے کہ وزراء اب بھی اپنی ناکامیوں کاملبہ مسلم لیگ ن پرڈال رہے ہیں جوسسٹم میں چودہ ہزارمیگاواٹ چھوڑکرگئی تھی ۔

انہوں نے کہاکہ عوام شدیدگرمی میں بلک رہے بچے سکولوں میں بے ہوش ہورہے ہیں مگرنااہل حکمران ٹس سے مس نہیں ہورہے ،عمران خان تسلیم کرلیںکہ وہ ملک کوچلانے میں ناکام ہوچکے ہیں اگروہ واقعی سپورٹس مین ہیں توشکست تسلیم کریں اورگھرجائیں پاکستان چلانے کے لئے ابھی بہت سے ذہین افرادموجود ہیں خدانخواستہ عمران خان کوئی آخری امیدنہیں کہ ان پرہی انحصارکرلیاجائے ۔انہوںنے کہاکہ عمران خان جرات کامظاہرہ کریں اورسچ کاسامنے کریں ورنہ عوام کوسڑکوں پرنکلنے میں دیرنہیں لگے گی ۔مسلم لیگ ن نے پاکستان کوترقی کی راہ پرگامزن کردیاتھامگرلے پالک حکمرانوں نے آتے ہی ترقی کوبریک لگادی جس کاخمیازہ آج پوری قوم بھگت رہی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں