بھارتی اداکارہ اروشی روتیلا کی بڑی غلطی ، بعد میں معافی مانگنا پڑی ، ایسا کیا کردیا؟؟

ممبئی ، شوبز ڈیسک

بھارتی فلم انڈسٹری کی اداکارہ اروشی روتیلا حال ہی میں بھارت سے باہر یورپ کے شہرتبلیسی میں شوٹ کرنے کیلئے پہنچی تھیں ۔ وہاں ان سے ایک بہت بڑی غلطی ہوگئی ، جس کیلئے انہوں نےاپنے مداحوں سے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگی ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ اروشی روتیلا نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کیا ہے ، جو کافی تیزی سے وائرل ہورہا ہے ۔ جو ویڈیو انہوں نے اپ لوڈ کیا ہے ، اس میں ان کا ایک مداح اروشی کے نہ ملنے پر ناراضگی کا اظہار کررہا ہے ۔ مداح کی ناراضگی کو دیکھنے کے بعد انہوں نے ویڈیو شیئر کرکے معافی مانگی ہے ۔دراصل اداکارہ اس بات سے انجان تھیں کہ ان کے 50 ۔ 60 مداح ہوٹل کے نیچے گزشتہ 72 گھنٹوں سے سوئے بغیر انتظار کررہے تھے لیکن جب وہ ہوٹل سے باہر نکلی تب انہیں پتہ چلا کہ انکے مداح ان کا انتظار کررہے تھے ۔ اروشی کو جلد ہی کسی دوسری جگہ جانا تھا ، اس لئے کچھ ہی مداحوں کے ساتھ انہوں نے تصاویر کلک کروائیں اور وہ وہاں سے چلی گئیں ۔ مداحوں نے ویڈیو بنایا اور سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردیا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جب اروشی روتیلا نے اس بات کو نوٹس کیا ، تب انہوں نے سبھی سے معافی مانگی ۔ ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ میں اپنے تہہ دل سے میرے یورپ کے مداحوں سے معافی چاہتی ہوں ۔ میری طبیعت خراب تھی اور مل نہیں سکی ۔ یہ سبھی کیلئے ہے ، جنہوں نے میرے لئے 72 گھنٹے انتظار کیا ہے میرے ہوٹل کے باہر ۔ میں آپ سبھی سے پیار کرتی ہوں اور مجھے فکر بھی ہے آپ کی ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ نے مزید لکھا کہ جس نے بھی یہ ویڈیو اپ لوڈ کیا ہے ، برائے کرم ٹیگ کیجئے اور میں آپ سبھی سے خود ذاتی طور پر ملنا چاہوں گی ، مجھے کافی افسوس ہے اور میں آپ سبھی سے معافی کی طلبگار ہوں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں