فردوش عاشق اعوان اور قادر مندوخیل کا جھگڑا ، اس کی بڑی وجہ سامنے آگئی ، لیکن کیا؟؟

لاہور ، نیوز ڈیسک

کل رات ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک کی ریکارڈنگ کے بعد وزیراعلی پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان اور پی پی پی کے منتخب رکن قومی اسمبلی قادر مندوخیل کے درمیان گرما گرم بحث ہوئی جس کے بعد معاون خصوصی نے ان کا گریبان پکڑا اور انہیں تھپڑ بھی مار دیا جبکہ اس دوران پی پی پی ایم این اے نے فردوس عاشق اعوان کا بازو مروڑا تھا –

اب اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہےکہ نجی چینل کے ٹاک شو میں قادر مندوخیل سے بحث کا صرف ایک رخ دکھا جارہا ہے۔ ٹوئٹر پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ قادر مندوخیل نے غلیظ زبان استعمال کی تھی جسے ویڈیو کاحصہ نہ بناکریک طرفہ پروپیگنڈا کیاجارہاہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فردوس عاشق نے دعویٰ کیا کہ مندوخیل نے نہ صرف انہیں بلکہ ان کے والد کو گالیاں دی تھیں، ایسے بدتہذیب سیاست اور معاشرے کے چہرے پر بدنما دھبے ہیں، قادر مندوخیل کے رویے اور عمل کے خلاف جلد قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔ فردوس عاشق نے نجی چینل سے درخواست کی کہ معاملے کی مکمل ویڈیو سامنےلائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں