پی ایس ایل 6 کے باقی میچز کا سنسنی خیز آغاز، لاہور قلندر اور اسلام آباد یونائیٹڈمیں فتح یاب کون؟

ابوظہبی ، سپورٹس ڈیسک

پاکستان سپر لیگ سیزن 6 کا آغاز ابوظہبی میں ہو گیا ہے اور لیگ کے پندرہویں میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلا م آ با د یو نائیٹڈ نے لا ہور قلندرز کو جیت کے لئے 144رنز کا آسا ن ہدف دیا تھا۔لاہور قلندرز کی جیت میں اہم کردار رشید خان اور ٹم ڈیوڈ کا رہا۔ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز کا آغاز کچھ خاص نہیں رہا۔ محض 21 رنز پر فخر زمان کی صورت میں قلندرز کی پہلی وکٹ گری۔ جبکہ 44 پر ان کے دوسرے کھلاڑی محمد فیضان بھی 9 رنز بنا کرآﺅٹ ہوگئے۔ لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے 30 گیندوں پر 40 رنز بناکر آﺅٹ ہوئے۔ محمدحفیظ بھی 29 رنزکی اننگز کھیل سکے۔غیر ملکی کھلاڑی بین ڈنک بھی کوئی خاص کھیل پیش نہیں کر سکے، 18 گیندوں پر 17 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے حسن علی سب سے نمایاں با ﺅلرتھے جنہو ں نے 4 اوورز میں 27 رنز کے عوض قلندرز کے 2 شکار کیے۔جبکہ فہیم اشرف، فواد احمد اور کپتان شاداب خان نے ایک ایک وکٹ لی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں