آئی سی سی کے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل ، بارش رکاوٹ بن گئی ، کتنے سیشن ضائع؟

سائوتھ ہمپٹن ، سپورٹس ڈیسک

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا بھارت اور نیوزی لینڈ کے مابین کھیلا جانے والا فائنل ابھی تک شروع ہو سکا نہ ہی بارش کے باعث ٹاس بھی نہ ہوسکا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ساؤتھمپٹن میں کھیلے جارہے بھارت اور نیوزی کے درمیان ٹیسٹ کے پہلے دن کا پہلا سیشن بارش کی نذر ہوگیا۔ امپائر نے گراؤنڈ کا جائزہ لینے کے بعد پہلا سیشن مؤخر کردیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک ٹاس بھی نہیں ہوسکا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بھی بھی واضح کیا گیا ہے کہ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی فاتح ٹیم کو 16 لاکھ ڈالرز ملیں گے جبکہ رنر اپ ٹیم کو 8 لاکھ امریکی ڈالرز انعام ملے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں