طالبعلم سے مبینہ بدفعلی کے ملزم مفتی عزیز کی گرفتاری کیلئے مدسے میں چھاپہ، پھر کیا ہوا؟

لاہور، نیوز ڈیسک

صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں مدرسے کے طالب علم سے زیادتی کے واقعے میں ملوث مفتی عزیز الرحمٰن کی گرفتاری کے لیے پولیس نے ٹاؤن شپ میں چھاپہ مارا تاہم کامیابی نہ ملی۔ اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم مفتی عزیز الرحمٰن کی گرفتاری کے لیے ٹاؤن شپ کے مدرسے میں چھاپہ مارا گیا لیکن ملزم اپنے بیٹوں سمیت فرار ہو چکا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم اکثر اس مدرسے میں ٹھہرتا تھا، ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ واضح رہ ےکہ گزشتہ روز مدرسے میں استاد کی طالبعلم سے مبینہ زیادتی کی ویڈیو سوشل پر وائرل ہوئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں