فردوس عاشق رشتے کرانے والی آنٹی لگتی ہیں لیکن کچھ کہنا نہیں چاہتی ، نمرہ خان ، لیکن کیوں؟؟

لاہور ، نیوز ڈیسک

پاکستان ٹیلی ویژن کی معروف اداکارہ و ماڈل نمرہ خان کا کہنا ہےکہ وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق رشتے کرانے والی آنٹی لگتی ہیں۔ انہوں نے ایک پروگرام کے دوران انکشاف کیا کہ میری پہلی جاب نیوز ایڈیٹر کی تھی، والدین کی خواہش تھی کہ میں کسی بھی طرح میڈیا جوائن کرلوں دوسری جانب تعلیم بھی فلم اینڈ ٹیلی ویژن تھی تو ملازمت قبول کرلی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کا کہنا تھا کہ اداکاری سے متعلق تھوڑی بہت بھی معلومات نہیں تھی، ماں باپ نے زبردستی اداکاری میں بھیجا، والدین چاہتے تھے کہ میرا نام ہو کیوں کہ انہیں مجھ میں ایک چمک نظر آتی تھی لیکن کامیابی نہ ملی تو اسکواش کھیلا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پہلے ڈرامے میں سین ریکارڈنگ پر 40 ٹیک تھے لیکن جب کامیابی ملی تو ڈرامہ انڈسٹری میں کیرئیر بنانے کا فیصلہ کرلیا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نمرہ خان کومیزبان کی جانب سے نوازشریف، عمران خان اور آ صف علی زرداری میں سے کسی ایک کو منتخب کرنے کا آپشن دیا گیا جس پر نمرہ خان نے نواز شریف کو پسندیدہ سیاستدان قراردیا۔ اسی طرح انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ وہ مجھے رشتہ کرانے والی آنٹی لگتی ہیں۔ اس کی وجہ بتاتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ فردوس عاشق انہیں چہرے سے بہت تیز لگتی ہیں ، تاہم ان کی حالیہ ویڈیو منظر عام آنے کے بعد میں ان کے خلاف کچھ بولنا بھی نہیں چاہتی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں