مہنگی بجلی ہرطرف مہنگائی لے کر آتی ہے داسوڈیم منصوبے سے کیا فائدہ ہو گا؟؟ عمران خان

داسو ، نیوز ڈیسک

وزیراعظم عمران خان نے واضح کیا کہ مہنگی بجلی ہرطرف مہنگائی لے کر آتی ہے جبکہ داسوڈیم منصوبے سے ملک کو سستی بجلی ملے گی۔ انہوں نے داسو ڈیم کا دورہ کیا اور تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین نے منصوبے پر پیشرفت کے حوالے سے وزیر اعظم کو بریفنگ دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے منصوبے پر کام کرنے والے غیرملکی انجینیئروں اور مزدوروں کو خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر خطاب میں انہوں نے کہا کہ داسو ڈیم کی تعمیر میں پاکستانی اور غیرملکی ورکرز کو خوش آمدید کہتا ہوں، ٹنل میں کام کرنا بہت مشکل ہے، آپ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ داسو ڈیم سے ملک کو سستی بجلی ملے گی، ہمیں بہت پہلے یہ کام کرنا چاہیے تھا، مہنگی بجلی ہرطرف مہنگائی لے کر آتی ہے۔ 50 سال پہلے بجلی سستی تھی، انڈسٹری تیزی سے اوپر جارہی تھی، سستی بجلی سے سب سے زیادہ فائدہ انڈسٹری کو ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں