مکی کلاتھ مارکیٹ کے 18 سال بعد الیکشن ،تاجر انصاف گروپ کامیاب، سلطان بٹ صدر منتخب

فیصل آباد ، ملک شفیق

مکی کلاتھ مارکیٹ کے 18سال بعد الیکشن منعقد ہوئے جس میں مکی کلاتھ مارکیٹ کے تین تاجر گروپوں مکی خدمت گروپ،تاجر انصاف گروپ اور تاجر اتحاد گروپ نے حصہ لیا، مسلم لیگ ن کی حمائت سے تاجر انصاف گروپ کے نامزد امیدوار برائے صدر سلطان بٹ، جنرل سیکرٹری شیخ عمران،مکی خدمت گروپ کے صدرحاجی محمد عماد جاوید بٹ،جنرل سیکرٹری حاجی عاطف شیخ اور تاجر اتحاد گروپ کے صدر زوالفقار احمد نیازی،جنرل سیکرٹری حاجی شیخ محمد نعیم قادری تھے جبکہ چیف الیکشن کمشنر کے فرائض نعیم اقبال بٹ نے انجام دئے۔مکی کلاتھ مارکیٹ کے الیکشن میں کل ووٹ 1121تھے جبکہ 1029 ووٹ کاسٹ ہوئے۔

چیف الیکشن کمشنر نعیم اقبال بٹ کے مطابق تاجر انصاف گروپ کے سلطان بٹ 550ووٹ حاصل کرکے صدر اور جنرل سیکرٹری شیخ عمران 475ووٹ حاصل کرکے کامیاب قرار پائے دوسرے نمبر پر مکی خدمت گروپ کے نامزد صدر حاجی محمد عماد جاوید بٹ 285ووٹ اور جنرل سیکرٹر ی 270ووٹ حاصل کئے تیسرے نمبر پر تاجر اتحاد گروپ کے نامزد صدر زوالفقار احمد نیازی 192ووٹ اور جنرل سیکرٹری حاجی عاطف شیخ 278ووٹ حاصل کئے۔الیکشن میں جیتنے والے صدر سلطان بٹ اور جنرل سیکرٹری شیخ عمران نے مکی کلاتھ مارکیٹ کے تاجروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں انشا اللہ اپنے تاجر بھائیوں کے مسائل حل کرنے کی پوری کوشش کروں گا اور اپنے تاجر بھائیوں کی امیدوں پر پورا اترنے کی بھر پور کوشش کروں گا-

اس موقع پر چیف الیکشن کمشنر نعیم اقبال بٹ، ڈپٹی الیکشن کمشنر شیخ ظہیر احمد اورچیف سیکٹری محمد زاہد مقصود نے کہا کہ ہم ڈپٹی کمشنر محمد علی کے بے حد مشکور ہیں کی جنہوں نے 18سال بعد مکی مارکیٹ میں انتخابات کرانے کا اجازت نامہ صادر کیا اور ہم نے انسداد کورونا ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے اپنی محنت اور جدوجہد سے اس الیکشن کو پایا تکمیل تک پہنچایا چیف الیکشن کمشنر نعیم اقبال بٹ نے مارکیٹ کے تمام گروپوں کے تعاؤن پر ان کا شکریہ ادا کیا۔مکی کلاتھ مارکیٹ کے الیکشن میں لیگی امیدوار کی کامیابی کے بعد سٹی صدر مسلم لیگ (ن)شیخ اعجاز احمد‘خواجہ اسد منا اور مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے چیئرمینز کی کلاتھ مارکیٹ آمد سلطان بٹ کو الیکشن کا معرکہ سرکرنے پر مبارکبا دی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں