عیدالاضحی پر سرکاری ملازمین کو کتنی چھٹیاں ہونگی ؟؟ وفاقی وزیر فواد چوہدری نے بڑا اعلان کردیا

اسلام آباد ، نیوز ڈیسک

وفاقی کابینہ نے عید الاضحی پر عام تعطیلات کی منظوری دےدی – اس حوالے سے وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس کی صدارت وزیراعظم عمران خان نے کی –

میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے میڈیا کو بریفنگ دی اور ملک میں کورونا کی صورتحال سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے بتایا کہ ملک میں کورونا کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے این سی او سی نے پانچ چھٹیوں کی تجویز دی تھی لیکن کابینہ نے تین چھٹیوں کی منظوری دی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وفاقی کابینہ نے عیدالاضحیٰ پر 21،20 اور 22 جولائی کی عام تعطیلات کی منظوری دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں