پنجاب بھر میں مطالعہ پاکستان کی کتاب کا تمام سٹاک مارکیٹ سے واپس ، لیکن وجہ کیا بن گئی؟؟

لاہور ، نیوز ڈیسک

پاکستان کے بڑے صوبہ پنجاب میں مطالعہ پاکستان کی کتاب کا تمام اسٹاک مارکیٹ سے اٹھا لیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کا کہناہے کہ مطالعہ پاکستان کی کتاب این او سی کے بغیرچھاپی گئی ہے اور نجی پبلشرکے خلاف کارروائی کی جارہی ہے تاہم یہ کارروائی ملالہ کی تصویر سے متعلق نہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مطالعہ پاکستان کی کتاب میں اہم شخصیات کے ساتھ ملالہ کی تصویربھی شائع کی گئی تھی جس پر کافی تنقید کی جارہی ہے-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں