بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور موجودہ صدر بی سی سی آئی سارو گنگولی پر فلم بنے گی؟؟

ممبئی ، سپورٹس ڈیسک

بھارت میں کامیاب کھلاڑیوں کی زندگی پر فلم بنانا بہت اہمیت کا حامل ہے اور اس کی مثالیں لٹل ماسٹر سچن ٹنڈولکر اور سابق کپتان ایم ایس دھونی کی زندگی پر بننے والی فلموں کی کامیابی ہے اب اس حوالے سے ایک نئی فلم بننے جارہی ہے –

میڈیا رپورٹس کے مطابق بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ اِن انڈیا (بی سی سی آئی) کے صدر اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سارو گنگولی نے اپنی زندگی پر فلم بنائے جانے کی تصدیق کی ہے۔ بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران سارو گنگولی نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ فلم ہندی زبان میں بنائی جائے گی جس کا نام اور دیگر تفصیلات تاحال واضح نہیں ہیں۔ سارو گنگولی نے فلم میں اپنے کردار کیلئے اداکار رنبیر کپور کا نام تجویز کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مرکزی کردار کیلئے دو اور اداکاروں پر غور کیا جارہا ہے جن کے نام فی الحال سامنے نہیں آسکے ہیں۔ دوسری جانب فلم کی کہانی کرکٹر کی ذاتی زندگی سے لے کر بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور پھر بی سی سی آئی کے صدر بننے تک پر مشتمل ہوگی۔

یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ ابھی ایک اور فلم ریلیز کے لئے تیار ہے اور وہ ہے 1983 کے ورلڈ کپ کی کہانی اور یہ فلم 1983 میں بھارتی کرکٹ ٹیم کو پہلا ورلڈکپ جتوانے والے کپل دیو کی زندگی پر بنائی گئی ہے جس میں اداکار رنویر سنگھ مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں