سرکاری سکولوں میں مفت فراہم کی جانیوالی کتابیں کباڑ میں فروخت ہونے لگیں ، کیا ایکشن ہوا؟

مردان ، نیوز ڈیسک

صوبہ خیبرپختوانخوا کے ضلع مردان میں گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول باڑی چم کے اہلکار مفت سرکاری کتب کباڑ میں فروخت کرنے لگے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مفت سرکاری کتب کباڑ میں بیچنے پر خاتون ٹیچر کومعطل کر دیا گیا، محکمہ تعلیم مردان نے ہیڈ ماسٹر کو معطل کرکے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ، واقعہ کی انکوائری کیلئے 3 رکنی کمیٹی قائم کی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تحقیقاتی کمیٹی 7 دن میں رپورٹ پیش کرے گی گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول باڑی چم سے سرکاری کتب کباڑ میں بیچنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں