معروف میزبان اور اداکارہ نادیہ خان کا شوہر بن گیا؟ وکی پیڈیا پر معلومات درج، سب حیران

کراچی ، نیوز ڈیسک

وکی پیڈیا پر پاکستان کی معروف اداکارہ اور میزبان نادیہ خان کو ایک خاتون ہی شوہر قرار دیدیا ہے اور یہ خاتون شوہر بھی ایک اداکارہ ہی ہے – اس حوالے سے انہوں نے بتایا کہ وِکی پیڈیا پر کوئی بار بار میرے شوہر کے نام کی جگہ ہانیہ عامر کا نام لکھ دیتا ہے اور ہانیہ کے جیون ساتھی کے نام پر میرا نام لکھا ہوتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نادیہ خان نے وِکی پیڈیا پر موجود غلط معلومات کا تذکرہ کرتے ہوئے بتایا کہ میں نے جب یہ دیکھا تو بہت ہنسی آئی، ہمیں لگا شاید یہ کسی نے مذاق کیا ہے اور پھر دونوں جگہ سے 20 سے 25 مرتبہ صحیح کیا لیکن ایک دن بعد دوبارہ یہ ہی لکھا ہوتا ہے۔ نادیہ نے کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آتا میرے علاوہ میری ذاتی معلومات کوئی کیسے تبدیل کر سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں