کرینہ کپور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ، اپنی نئی کتاب میں کیا درج کر دیا؟؟

ممبئی ، نیوز ڈیسک

بھارتی فلم انڈسٹری کی کامیاب اور خوبصورت اداکارہ کرینہ کپور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے لیکن اس کی وجہ کیا بتائی جارہی ہے –

میڈیا رپورٹس کے مطابق کرینہ کپور کے خلاف حال ہی میں شائع کی جانے والی کتاب ’’پریگنینسی بائبل‘‘ کی وجہ سے مقدمہ درج کیا گیا ہے جبکہ ان کے خلاف دو مزید افراد بھی شامل ہیں –

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست مہاراشٹرا سے تعلق رکھنے والے ایک مسیحی گروپ نے کتاب کےعنوان کے باعث مسیحی برادری کے جذبات مجروح کرنے پر اداکارہ کے خلاف پولیس میں شکایت درج کروائی ۔الفا اومیگا کرسچن مہاسنگھ کے صدر آشیش شیندے نے شیوا جی نگر پولیس سٹیشن میں کرینہ کپور کی کتاب، کتاب کی دوسری مصنفہ آدیتی شاہ بھیم جانی اور پبلشر جگرناتھ بُکس کے خلاف شکایت درج کروادی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شکایت انڈین پینل کوڈ کی دفعہ 295 اے (جان بوجھ کر اور بدنیتی پر مبنی کارروائیوں) کسی بھی طبقے کے مذہب یا مذہبی عقائد کی توہین کرکے مذہبی جذبات کو مشتعل کرنے کے ارادے کے تحت کرینہ کپور اور دیگر دو لوگوں کے خلاف درج کی گئی ہے۔ پولیس نے مقدمہ کے لئے شکایت درج کئے جانے کی تصدیق کردی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس میں درج کی گئی شکایت میں شیندے نے کہا ہے کہ کتاب کے عنوان ’’پریگنینسی بائبل‘‘ سے مسیحی برادری کے جذبات مجروح ہوئے ۔ شیواجی نگر پولیس اسٹیشن کے سینئر انسپکٹر سائی ناتھ تھومبرے نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہمیں اداکارہ سمیت تین لوگوں کے خلاف شکایت موصول ہوئیں لیکن ابھی تک اس معاملے میں کوئی کیس رجسٹرڈ نہیں کیا گیا کیونکہ یہ واقعہ یہاں کا نہیں ۔ میں نے آشیش شیندے کو مشورہ دیا ہے کہ اس کیس کی شکایت ممبئی میں درج کروائیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کرینہ کپور کی کتاب کے عنوان میں موجود لفظ ’’بائبل‘‘ کی وجہ سے لوگوں میں غم و غصہ پایا جاتا ہے۔مسیحی گروپ نے کرینہ کپور پر ان کے مذہبی جذبات مجروح کرنے کا الزام لگایا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں