آئی سی سی ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ ، ٹیموں کے گروپس تشکیل ، پاکستان بھارت کہاں؟؟

دوبئی ، سپورٹس ڈیسک

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے گروپ تشکیل دے دیئے ہیں جس کے مطابق پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ایک ہی گروپ میں شامل ہیں۔ آئی سی سی کے تشکیل کردہ گروپ کے مطابق پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ایک ساتھ سپر 12 کے گروپ ٹو میں شامل ہیں، نیوزی لینڈ اور افغانستان کی ٹیمیں بھی گروپ ٹو میں شامل ہیں جبکہ گروپ ٹو میں مزید 2 کوالیفائر ٹیمیں بھی ہوں گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سپر 12 کے گروپ ون میں آسٹریلیا، انگلینڈ، جنوبی افریقا اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں شامل ہیں، گروپ ون میں بھی دو کوالیفائر ٹیمیں شامل ہوں گی۔ راؤنڈ ون کے گروپ اے میں سری لنکا، آئرلینڈ، نیدر لینڈز اور نمیبیا کی ٹیمیں شامل ہیں جبکہ راونڈ ون کے گروپ بی میں بنگلا دیش، اسکاٹ لینڈ، پاپوا نیو گنی اور عمان شامل ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی سی سی نے واضح کیا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 17 اکتوبر سے شروع ہو گا، میچز عمان اور متحدہ عرب امارات میں بھارتی بورڈ کی میزبانی میں ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں