عید سے قبل پٹرول بم گرانا ظلم کے مترادف ہے ، عوام کو جیتے جی مار دیا، میاں ضیاء الرحمان

فیصل آباد ، ملک شفیق

جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ن فیصل آبادسٹی میاں ضیاء الرحمان نے کہاہے کہ عیدسے قبل عوام پرپٹرول بم گراناظلم کے مترادف ہے جس کی پرزورمذمت کرتے ہیں۔عوام پہلے ہی مہنگائی کے پہاڑتلے دبے ہوئے ہیں ایسے میں پٹرولیم مصنوعات مزیدمہنگی کرکے سلیکٹڈ وزیراعظم نے ظلم کی انتہاء کردی ہے۔

انہوں نے کہاکہ تبدیلی سرکارکے دورحکومت میں اب تک پٹرول 23روپے تک مہنگاہوچکاہے جوعمران خان کی ناقص اورلوٹ مارپالیسیوں کانتیجہ ہے۔عمران خان دھرنے میں کہاکرتے تھے کہ جب مہنگائی بڑھے توسمجھ لوحکمران چوراورکرپٹ ہیں آج عوام دیکھ بھی رہے ہیں اورسمجھ بھی چکے ہیں۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن 2018ء میں پٹرول 87روپے فی لٹرچھوڑکرگئی تھی،تبدیلی سرکارنے جادوکی ایسی چھڑی چلائی کہ آج ہرطرف بے چینی،بے یقینی کے ساتھ ساتھ مہنگائی کاسونامی نظرآرہاہے۔مہنگائی کاایساطوفان عوام کی جانب بڑھ رہاہے کہ بچناناممکن نظرآرہاہے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان اخلاقی جرات ہے تومستعفی ہوجائیں کیوں کہ عوام کے مسائل حل کرنے کے لئے قابل ہوناضروری ہے جوکہ بدقسمتی سے موجودہ حکومت میں کوئی بھی ایساقابل شخص نہیں ہے جس کااقتدارسے قبل دعوئے کئے جاتے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں