ملکی تاریخ میں پیٹرول کی قیمت اپنی بلند ترین سطح پر آگئی ، مہنگائی کی صورتحال کیا؟

اسلام آباد ، نیوز ڈیسک

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کیا جارہا ہے اور آج سے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 5 روپے 40 پیسے بڑھا دی گئی جس کے بعد ملکی تاریخ میں پیٹرول کی قیمت 118 روپے 9 پیسے کے ساتھ اپنی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہے کہ اس سے قبل پیٹرول کی سب سے زیادہ قیمت یکم اگست 2019کو 117روپے 83 پیسے تھی۔ آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرول کی اعلان کردہ قیمت میں فی لیٹر پیٹرول کی قیمت میں پٹرولیم لیوی صفر جب کہ جی ایس ٹی 10.77فیصد مقرر کیا گیا ہے۔ ڈیزل کی ایک لیٹر قیمت 116روپے 53 پیسے میں پیٹرولیم لیوی 1.90 روپے جب کہ جی ایس ٹی 17 فیصد شامل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں