ماورہ حسین کو بالی ووڈ کی بڑی فلم میں کیسے کاسٹ کیا گیا ؟ علی خان نے جواب دیدیا

کراچی ، شوبز ڈیسک

پاکستان کی معروف اداکارہ ماورہ حسین نے بھارتی فلم انڈسٹری میں صنم تیری قسم میں ڈیبیو کیا تھا لیکن وہ بالی ووڈ کیسے پہنچی تھیں یہ ایک سوال تھا جسے اداکاری علی خان نے حل کردیا ہے –

میڈیا رپورٹس کے مطابق پروگرام میزبان نادیہ خان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے معروف اداکارہ علی خان نے کہا کہ ماورہ حسین بالی وڈ کی بھوکی ہیں اور انہوں نے ہی ماورہ کو بھارتی فلم میں کام دلوایا تھا۔ انہوں نے کہا کہ کھانا کھاتی ہوں گی، ان کی صحت کو دیکھ کر نہیں لگتا لیکن یہ بالی وڈ کیلئے کافی بھوکی ہیں, ہمارا ایک پراجیکٹ ابھی ختم ہوا ہی تھا کہ میرے پاس اتفاق سے بھارت سے ایک پروڈیوسر کی کال آگئی، پروڈیوسر نے مجھ سے کہا کہ کوئی ایسی لڑکی بتاؤ جو نئی ہو، جس پر میں نے ماورہ کا نام بتادیا اور اب وہ بالی وڈ میں ایک بڑی فلم میں کام کررہی ہیں‘۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق میزبان نادیہ خان نے علی خان سے سوال کیاکہ ماورہ کو آپ نے بالی وڈ میں کام دِلوایا؟ جس پر علی خان نے ہاں میں سر ہلاتے ہوئے کہا کہ ‘کام تو اللہ دیتا ہے، جی’۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں