دنیا بھر کے 50 ہزار کے قریب انتہائی اہم افراد کی مبینہ جاسوسی کئے جانے کا انکشاف؟؟

واشنگٹن ، انٹرنیشنل نیوز ڈیسک

جب سے سمارٹ فون لوگوں کے ہاتوں میں پہنچے ہیں ان افراد کی جاسوسی کی خبریں پھیلتی رہی ہیں لیکن اب ایک ایسی خبر موصول ہوئی ہے جس میں اسرائیلی کمپنی کے جاسوسی کے سوفٹ وئیر کی مدد سے ہزاروں افراد کی مبینہ جاسوسی کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انکشاف کیا گیا ہے کہ اسرائیلی کمپنی کے جاسوسی کے سوفٹ وئیر کے ذریعے دنیا بھر میں کم ازکم 50 ہزار افراد کی مبینہ جاسوسی کی گئی جب کہ جاسوسی کا دائرہ کم ازکم 50 ممالک تک پھیلا ہوا تھا۔بینہ جاسوسی کے دوران ان افراد کے موبائل فونز کو ہیک کیا گیا، جن افراد کے موبائل فونز کو ہیک کیا گیا ان میں عرب ممالک میں شاہی خاندان کے افراد، مختلف ممالک کے سربراہ، وزرا، مشہور کاروباری شخصیات، انسانی حقوق کےکارکن اوراستنبول میں قتل کیے جانے والے سعودی صحافی جمال خاشقجی کی 2 قریبی خواتین بھی شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں