عبدالرزاق نے قومی وویمن کرکٹ ٹیم کی آل رائونڈر ندا ڈار پر تبصرے بارے کیا وضاحت پیش کی؟

لاہور ، سپورٹس ڈیسک

سابق کرکٹر عبدالرزاق نے پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی آل راؤنڈر ندا ڈار پر کیے جانے والے تبصرے کے حوالے سے اپنی وضاحت پیش کر دی ہے اور انہوں نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں واضح کیا ہے کہ ان کی باتوں کو غلط انداز میں لیا گیا، ساتھی کرکٹر ندا ڈار سے متعلق کیے جانے والا تبصرہ ہلکے پھلکے انداز میں پیش کیا تھا، اس کا مقصد کسی کو ناراض کرنا نہیں تھا، الفاظ کا چناؤ اور انہیں پیش کرنے کا انداز غلط تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مابق سابق کرکٹر نے مزید کہا کہ میں نے ندا ڈار کو فون کرکے اپنا مؤقف واضح کردیا تھا، میرے دِل میں تمام خواتین کیلئے بے حد عزت ہے، خاص طور پر خواتین کرکٹرز کیلئے جنہوں نے کھیل کے شعبے میں زبردست کامیابی حاصل کی ہے۔ عبدالرزاق نے آخر میں ساتھی کرکٹر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ندا ہمارے ملک کا چمکتا ہوا ستارہ ہیں، مجھے امید ہے وہ پاکستان کا نام یوں ہی روشن کرتی رہیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں