مینجنگ ڈائریکٹر واسا فیصل آباد جبار انور کا عیدالاضحیٰ پر صارفین کے نام پیغام ؟؟

فیصل آباد ، نیوز ڈیسک

مینجنگ ڈائریکٹر واسا فیصل آباد جبار انور نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر صارفین کیلئے جاری کردہ اپنے پیغام میں کہا ہے کہ واسا ملازمين نے عید قربان پر بارشوں کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا ہے کہ وہ عید پر چھٹیاں نہیں کریں گے اور عید آپ کے ساتھ ہی منائیں گے۔ تاکہ آپ کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کر سکیں۔ میں واسا ملازمین اور انکے نمائندگان کے اس جذبے کی قدر کرتا ہوں۔ اور ان کے اور ان کے اہل خانہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔

ایم ڈی واسا نے صارفین سے التماس کرتے ہوئے کہا کہ عید کے دنوں میں پانی احتياط سے استعمال کريں۔ کوڑا کرکٹ سیوریج سسٹم میں نہ ڈالیں اور قربانی کے جانوروں کی آلائشیں برساتی نالوں میں نہ پھینکیں۔ جن لوگوں نے رہائشی علاقوں میں جانور پال رکھے ہیں ان پر اخلاقی اور سماجی دباؤ بڑھائیں تاکہ وہ ان کو شہر سے باہر منتقل کریں۔ پانی اور سیوریج کے بل باقاعدگی سے ادا کرکے اس شہر کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالتے رہیں۔

انہوں نے کہا کہ فیصل آباد سے منتخب حکومتی نمائندوں نے اس شہر اور خصوصا اپنے حلقہ جات کے لیے بہت سارے منصوبہ جات کی منظوری کروائی ہے۔ لیکن انکی تکمیل مرحلہ وار آئندہ تین سال میں ھوگی۔ هميں موجودہ وسائل کے بہتر استعمال سے ہی حالات کو بہتر کرنا ھوگا۔ جس کے لیے آپ کا تعاون بہت ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فیصل آباد ایک بہت بڑا کاروباری شہر ہے۔ اس کے پانی، سیوریج، بجلی اور گیس کے بے شمار مسائل ہیں ۔ ان کا حل كسى حكومت يا ادارے کے بس کی بات نہیں ہے ۔ احتجاجى جلسے جلوس اور گالم گلوچ بھی ان کا حل نہیں ہے بلکہ ان کا حل ہم سب مل کر ہی تلاش کر سکتے ہیں۔ ہم سب کو اپنی اپنی اخلاقی، قانونی اور مذہبى ذمےدارى كا إحساس كرنا ہو گا- ایم ڈی واسا جبار انور نے واسا فيصل آباد کے تمام ملازمین کی طرف سے صارفین اور ان کے اہل خانہ کو آنے والی عيدالاضحیٰ کی مبارکباد بھی دی-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں