ڈنمارک کا ملعون کارٹونسٹ ویسٹر گارڈ کو موت نے جکڑ لیا ، جان کیسے نکلی؟؟

ڈنمارک ، انٹرنیشنل نیوز ڈیسک

حضور اکرم صلی اللہ والہ وسلم کے گستاخانہ خاکے بنانے والے ڈنمارک کے ملعون کارٹونسٹ کو موت نے جکڑ لیا۔ ملعون کارٹونسٹ ویسٹر گارڈ کی 86 برس کی عمر میں موت کی تصدیق اس کے اہلخانہ کی جانب سے کی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ویسٹرگارڈ 1980 سے کارٹونسٹ کا کام کررہا تھا اور اس نے 2005 میں ایک اخبار میں گستاخانہ خاکے شائع کیے تھے جب کہ اس کے بعض خاکوں میں اسلام پر تنقید بھی کی گئی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ویسٹر گارڈ کی جانب سے گستاخانہ خاکے بنائے جانے کے خلاف دنیا بھر میں مسلمانوں نے شدید احتجاج کیا تھا جب کہ ڈنمارک میں بھی اس حوالے سے احتجاج دیکھنے میں آیا تھا اور ڈنمارک کی حکومت کو اس کارٹونسٹ کے خلاف شکایات بھی موصول ہوئی تھیں۔ اس کے علاوہ فروری 2006 میں دنیا بھر میں مسلمانوں نے گستاخانہ خاکوں کے خلاف شدید احتجاج کیا جس میں ڈنمارک کے سفارتخانوں پر بھی حملے کیے گئے تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ویسٹر گارڈ کو اس کے ناپاک عزائم کی وجہ سے سکیورٹی میں چھپ کر بھی رہنا پڑا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں