ڈیرہ غازی خان ، مسافر بس اور ٹرک میں تصادم ، کتنا جانی نقصان ہو گیا ، افسوسناک خبر

ڈیرہ غازی خان ، نیوز ڈیسک

پنجاب کے ضلع ڈیرہ غازی خان میں مسافر بس اور ٹرک میں تصادم سے 25 افراد جاں بحق اور 60 سے زائد زخمی ہو گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سیالکوٹ سے راجن پور جانے والی بس ڈیرہ غازی خان میں جھوک یاروکے قریب تونسہ روڈ پر ٹرک سے ٹکرا گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو ڈاکٹر نیئر عالم کا کہنا ہے کہ بس حادثے میں 25 افراد جاں بحق ہوگئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حادثے کا شکار بس میں 75 مسافر سوار تھے، حادثےمیں 60 سے زائد افراد زخمی ہوئے، تمام زخمیوں کو ٹیچنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ریسکیو ذرائع کا بتانا ہے کہ جائے وقوعہ سے بس اور ٹریلر کو ہٹا دیا گیا ہے اور ٹریفک بحال کر دی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں