شوہر کی تیسری شادی کی تقریب ، پہلی بیوی وہاں پہنچ گئی ، پھر کیا دھمال ہوئی؟؟

گوجرانوالہ ، نیوز ڈیسک

پنجاب کے ضلع گوجرانوالہ میں شوہر کی تیسری شادی شروع ہوتے ہی پہلی بیوی نے میرج ہال میں انٹری دے دی – میڈیا رپورٹس کے مطابق بیوی کی انٹری کے بعد میرج ہال میدان جنگ بن گیا ایک دوسرے پر لاتوں مکوں اور گھونسوں کا آزادانہ استعمال شروع ہو گیا،لاتوں مکوں سے دل نہ بھرا تو کرسیاں بھی چلا دی ،میرج ہال دو سے تین گھنٹے میدان جنگ بنا رہا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس روایتی تاخیر سے پہنچی ،لڑائی جھگڑے کے باعث متعدد افراد زخمی بھی ہوگئے ،میرج ہال میدان جنگ بننے کی فوٹیج سامنے آ گئی –

میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون کا موقف تھا کہ میرا شوہر بتائےبغیر تیسری شادی کر رہا تھا اور ہمیں چھوڑ گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں