سوڈان کے اتھلیٹ نے بھی اسرائیلی کھلاڑی سے مقابلہ کرنے سے انکار کردیا ، کیا موقف دیا؟؟

ٹوکیو ، سپورٹس ڈیسک

ٹوکیو میں منعقدہ اولمپکس 2020 میں ایک اور اتھلیٹ نے اسرائیل کے کھلاڑی سے مقابلہ کرنے سے انکار کردیا جس پر انہیں گیمز سے باہر کردیا گیا ہے – میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز سوڈان سے تعلق رکھنے والے محمد عبدالرسول کو 73 کلو گرام ڈویژن میں مقابلہ کرنا تھا لیکن انہوں نے میچ کے 32 ویں راؤنڈ میں اسرائیلی حریف طوہر بتبول سے مقابلہ کرنے سے انکار کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انٹرنیشنل جوڈو فاؤنڈیشن (آئی جے ایف) کی جانب سے عبدالرسول کے مقابلے سے انکار پر فی الحال کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا ہے اور ناہی سڈنی اولمپکس کے عہدیداران نے اس پر کوئی تبصرہ کیا۔ اس سے قبل الجزائر کے ایتھلیٹ نے فتحی نورین نے اسرائیلی حریف سے مقابلے سے انکار کیا تھا جس پر ایتھلیٹ کو گیمز سے باہر کردیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گفتگو کرتے ہوئے نورین کا کہنا تھا کہ ہم اولمپکس تک پہنچنے کے لیے بے حد محنت کرتے ہیں لیکن فلسطین کے مسائل اس سب سے کہیں زیادہ اہم ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں