شادی کے 17 دن بعد دلہن شوہر کو چھوڑ کر عاشق کے پاس چلی گئی ، پھر کیا ہوا؟؟

رانچی ، انٹرنیشنل نیوز ڈیسک

ہمسایہ ملک بھارت کی ریاست جھارکھنڈ کے شہر رانچی کے سکھ دیو نگر میں رہنے والی ایک لڑکی شادی کے 17 دن بعد اپنے شوہر کو چھوڑ کر اپنے عاشق کے پاس چلی گئی۔ شوہر نے بھی دلہن کی ضد پر راضی ہو کر اسے عاشق کے حوالے کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے شہر رانچی سے محبت کا ایک عجیب و غریب معاملہ سامنے آیا ہے۔ سکھ دیو نگر میں رہنے والی ایک لڑکی کی شادی چپرا کے رہائشی ایک نوجوان سے ہوئی لیکن شادی کے بعد سے ہی دلہن نے اپنے شوہر سے دور رہنا شروع کردیا اور 17 دن بعد دلہن اپنے شوہر کو چھوڑ کر اپنے عاشق کے پاس چلی گئی۔اس کے بعد لڑکے کی فیملی نے دلہن کے گھر والوں کو اسکی خبر دی اور شک کی بنیاد پر دلہن کے عاشق کے گھر چھاپہ مارا گیا تو وہ لڑکی وہیں ملی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بعد ازاں مائیکے اور سسرال والوں نے دلہن کو سماجی رسم و رواج کا حوالہ دیتے ہوئے دلہن کو بہت کچھ سمجھایا لیکن وہ اپنے عاشق کے ساتھ رہنے پر اٹل رہی۔ صرف یہی نہیں شوہر نے بھی دلہن کی ضد پر راضی ہو کر اسے عاشق کے حوالے کردیا۔ تاہم اس کے لئے تھانے میں معاہدہ کیا گیا۔دونوں گھر والوں کی بہت کوششوں کے بعد دلہن اپنے شوہر کے ساتھ سسرال آگئی لیکن اس نے سسرالیوں کے گھر میں نہ رہنے کے پر شوہر اور اس کے اہل خانہ سے جھگڑا شروع کردیا۔اس کے بعد لڑکے نے بھی دلہن کے ساتھ رہنے سے انکار کردیا۔ اس کے بعد شوہر کی رضامندی سے دونوں گھر والوں نے اسے عاشق کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا۔گھر والوں کو یہ بھی نہیں معلوم تھا کہ اس لڑکی کا شادی سے پہلے ہی کسی لڑکے سے تعلقات تھے لیکن یہ بات اس کی ماں جانتی تھی پھر بھی اس کے باوجود اس کی شادی دوسرے لڑکے سے کر دی گئی۔تاہم شادی کے بعد بھی وہ اپنے عاشق سے فون پر بات کرتی رہتی تھی اور ایک دن وہ موقع ملتے ہی وہاں سے فرار ہوگئی۔ اس معاملے پر دلہن کے عاشق کا کہنا تھا کہ ان کا ڈیڑھ سال سے پیار تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں