کرونا کی ویکسی نیشن نہ کروانے والوں پر کیا کیا پابندیاں عائد؟؟ وفاقی وزیر اسد عمر کا بڑا فیصلہ

اسلام آباد ، نیوز ڈیسک

وفاقی وزیر و سربراہ این سی او سی اسد عمر نے کہا ہے کہ جو اساتذہ ویکسی نیٹڈ نہیں وہ یکم اگست سے سکولوں میں نہیں پڑھا سکیں گے،31 اگست کے بعد ویکسی نیٹڈ عملے کے بغیر ٹرانسپورٹ نہیں چل سکے گی۔ کیسز میں اضافے سے ہسپتالوں پر بھی دباؤ بڑھ گیا ہے،کئی لوگ اب بھی کورونا کو سنجیدہ نہیں لے رہے۔ ملک بند کر کے وبا کا مقابلہ نہیں کرسکتے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسد عمر نے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورونا سے بچنے کا واحد حل صرف احتیاط ہے۔ یکم اگست سے صرف ویکسی نیٹڈ لوگ ہوائی جہاز پر سفر کرسکیں گے۔ سکولز، ٹرانسپورٹ عملے کیلئے بھی ویکسی نیشن لازمی قرار دے دی گئی۔

میدیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر نے سندھ حکومت کی تعریف کرتے ہوئے مزید کہا کہ سندھ حکومت کورونا کی روک تھام کے لئے ہرممکن اقدامات کررہی ہے ،سندھ حکومت ٹھیک اقدامات کررہی ہے ہم سندھ حکومت کی مکمل مدد کریں گے ۔سندھ حکومت کو فوج ، رینجرز ہر سہولت فراہم کریں گے سندھ حکومت بہت اچھی طرح کورونا کا مقابلہ کررہی ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس موقع پر ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کی شرح میں اضافہ ہوا، 24 گھنٹے میں تشویشناک مریضوں کی تعداد 3 ہزار سے تجاوز کرگئی، کراچی میں وبا کے پھیلاؤ میں اضافہ نظر آ رہا ہے۔پورے شہر بندکرنا کورونا وبا کا علاج نہیں جن چیزوں سے خطرہ پیدا ہوتاہے ان کی بندش کرنے جارہے ہیں ، پبلک سیکٹر ملازمین ویکسین کے بغیر دفتر نہیں جاسکیں گے ،ہوٹل مالکان اور مکمل عملے کے لئے ویکسین لازمی ہے، ٹرین ، بس، ٹیکسی ، رکشہ کے ڈرائیورز کی ویکسین لازمی ہے ،دکاندار ، دکانوں میں کام کرنے والے ملازمین پر ویکسین لازمی ہے ،کاروبار کرناہے تو ویکسین لگوائیں ۔ یکم اگست سے صرف وہ لوگ جہاز کا سفر کرسکیں گے جنہوں نے ویکسین لگوائی ہوگی کم سے کم سنگل ڈوز والے جہاز کا سفر کرسکیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں