رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی جوڑی میں سے کون کس کو یاد کرتا ہے اور کیسے؟؟

ممبئی ، شوبز ڈیسک

بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور اپنی اپنی جگہ ایک سٹارڈم رکھتے ہیں اور دونوں مصروف بھی ہیں اور دنوں اداکار ایک دوسرے کے ساتھ وقت گزارنا پسند کرتے ہیں لیکن دونوں نے ابھی شادی نہیں کی ہے لیکن پھر بھی دونوں کے مداح انکی ہر بات پر نظر رکھتے ہیں۔ حال ہی میں عالیہ کی ایک تصویر سامنے آئی ہے، جس سے پتا چل رہا ہے عالیہ ان دنوں رنبیر کپور کو بہت یاد کر رہی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نسٹاگرام پر شیئر کی گئی اس تصویر میں عالیہ نے رنبیر کا کیپ پہنا ہوا ہے جس سے صاف ظاہر ہے کہ عالیہ رنبیر کپور کی کی یادوں میں گم ہے۔ عالیہ نے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’ جب آپ انہیں یاد کریں اور ان کے سامان چرا لیں تو بہت سی سیلفی لینا نہ بھولیں‘۔ بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ اور اداکار رنبیر کپور طویل عرصہ سے رشتے میں ہیں ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک وقت تھا جب رنبیر کپور اداکارہ عالیہ بھٹ کے کرش ہوا کرتے تھے اور اب دونوں خوشی خوشی رشتے میں ہیں ۔ دونوں کو اکثر پروگرام ، پارٹیوں اور چھٹیوں پر ساتھ میں دیکھا جاتا ہے ۔ یوں تو عالیہ بھٹ کئی مرتبہ رنبیر کپور کو لے کر اپنے پیار کا اظہار کرچکی ہیں ۔ ایک مرتبہ پھر انہوں نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعہ ایسا ہی کیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں