سابق مس یونیورس شسمیتا سین 15 سالہ چھوٹے مداح کو دل دے بیھٹیں ، لیکن ہے کون؟؟

ممبئی ، شوبز ڈیسک

بھارتی فلم انڈسٹری کی مقبول اداکارہ سشمتا سین اپنی عمدہ اداکاری کے ساتھ ساتھ مضبوط شخصیت کیلئے بھی جانی جاتی ہیں ۔ سشمتا سین کا شمار ان نامور شخصیات میں ہوتا ہے جو اپنی شرطوں پر اپنی زندگی جیتی ہیں ۔سشمتا سین کے لاکھوں چاہنے والے ہیں لیکن ان کا دل اپنے ہی ایک فین پر آگیا۔عمر کی پرواہ کئے بغیر سشمتا خود سے چھوٹے 15 سال روہمن شال کو دل دے بیٹھیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک انٹرویو میں اداکارہ نے کھل کر اپنے تعلقات کے بارے میں دلچسپ واقعہ بتایا تھا جیسا کہ سب کو معلوم بھی ہے کہ سشمتا کے دنیا بھر میں چاہنے والے ہیں۔ اسی طرح روہمن شال بھی انکے مداح تھے۔ روہمن اکثر سوشل میڈیا پر انہیں پیغام بھیجا کرتے تھے، سشمتا نے غلطی سے ایک دن روہمن شال کا بھیجا ہوا پیغام پڑھا اور انہوں نے جواب بھی دے ڈالا۔ اور پھر روہمن شال کی باتوں نے سشمتا کا دل جیت لیا اس کے بعد دھیرے دھیرے دونوں کی باتیں ہونے لگیں۔ پھر روہمن نے سشمتا کو فٹ بال میچ دیکھنے کیلئے بلایا۔ سشمتا میچ دیکھنے گئیں اور روہمن انہیں اتنے پسند آئے کہ عمر کی پرواہ کئے بغیر سشمتا خود سے چھوٹے 15 سال روہمن شال کو دل دے بیٹھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں