مینار پاکستان پر خاتون ٹک ٹاکر کا معاملہ ، اداکارہ میرا نے اپنی ردعمل دیدیا ، انتہائی حیران کن؟؟

لاہور ، نیوز ڈیسک

اداکارہ میر ا نے مینارِ پاکستان واقعہ پر ایسا بیان دیا ہے کہ سوشل میڈیا پر ایک نیا پنڈورہ باکس کھل گیا ہے جسے سوشل میڈیا صارفین حیران کن قرار دیدیا ہے –

میڈیا رپورٹس کے مطابق مینارِ پاکستان واقعہ پر جہاں عوام اپنی آواز بُلند کرتی نظر آرہی ہے تو وہیں شوبز ستارے بھی کسی سے پیچھے نہیں ۔فنکار وں کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر مینارِ پاکستان واقعہ کی متاثرہ خاتون ٹک ٹاکر کو انصاف دینے کی اپیل کی جارہی ہے۔اب ایسی ہی صو رتحا ل میں سوشل میڈیا پر اداکارہ میرا کا ایک بیان تیزی سے وائرل ہورہا ہے ۔

میڈیارپورٹس کے مطابق اس ویڈیو میں اداکارہ میرا مردوں کو ایک حیران کُن مشورہ دیتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔انہو ں نے مردوں سے مخاطب ہوکر کہا کہ ’لڑکیوں کی عزت کیا کریں، احترام، تہذیب اور اخلاق۔ ’لڑکیوں کو اتنی عزت دیں کہ وہ خود ہی آپ کو چھیڑنے پر مجبور ہوجائیں۔ میرا کے اس بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے نیا پنڈورا با کس کھل گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں