FCCI کی جانب سے ڈیجیٹل میڈیا الائنس کے اعزاز میں خصوصی تقریب ، کیا تبادلہ خیال ہوا؟؟

فیصل آباد ، نیوز رپورٹر

فیصل آباد چیمبرآف کامرس اینڈانڈسڑی کے سابق صدر راناسکندراعظم خاں ،سینئر نائب صدر چودھری طلعت گجر ،نائب صدر راناایوب اسلم منج ،چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی راناعبدالوہاب کی طرف سے ڈیجیٹل میڈیاالائنس کے نومنتخب عہدیداران کے اعزاز میں استقبالیہ دیاگیاجس میں صدر ڈی ایم اے سردار امین خان جتوئی ،جنرل سیکرٹری قدیرسکندر،نائب صدر سید نسیم شاہ ،فنانس سیکرٹری نعیم راوٴ ،جوائنٹ سیکرٹری روبیہ چودھری اور ایگزیکٹوممبران پروفیسرعتیق شاہ ،احسان الحق،رشیدطاہر،مرزااسامہ اختر کے علاوہ رائے شہزاد ،ابرارحسین ،رانانادرودیگرشریک تھے ،فیصل آباد چیمبر پہنچنے پر سٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین راناعبدالوہاب نے وفدکااستقبال کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر چیمبر آف کامرس راناسکندراعظم خاں کاکہناتھاکہ ڈیجیٹل میڈیانے بہت تیزی کے ساتھ الیکڑانک وپرنٹ میڈیاکے بعد اپنی منفرد شناخت بنائی ہے آج ڈیجیٹل میڈیاکاہی دورہے ،ڈیجیٹل میڈیاالائنس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد پیش کرتاہوں امیدہے اس پلیٹ فارم سے پنجاب کے دوسرے بڑے شہرفیصل آباد کے مسائل کو اجاگرکرکے حل کروایاجاے گا ڈیجیٹل میڈیاایک طاقت ہے جس کو نظرانداز نہیں کیاجاسکتا۔چیمبرآف کامرس اور نیشنل گروپ ڈیجیٹل میڈیاالائنس کے ساتھ ہرممکن تعاون کرے گا ،

سینئرنائب صدر چیمبر آف کامرس چودھری طلعت گجر کاکہناتھاکہ آزاد صحافت ہی جمہوریت کاحسن ہے ڈیجیٹل میڈیاکامعاشرے میں اہم کردارہے امیدہے کہ ڈیجیٹل میڈیاالائنس وہ تمام مسائل اجاگرکرے گاجس پر عرصہ دراز سے توجہ دینے کی ضرورت تھی ،نائب صدر چیمبر راناایوب اسلم منج نے کہاکہ ڈی ایم اے کاقیام خوش آیندہے ہم ہرممکن تعاون کرینگے صحافی ہمارے لیے قابل احترام ہیں ،

سٹینڈنگ کمیٹی کے چئیرمین راناعبدالوہاب کاکہناتھاکہ ڈیجیٹل میڈیاعوامی مسائل حل کروانے کی طاقت رکھتاہے امیدہے کی ڈی ایم اے کے پلیٹ فارم سے شہرکے بنیادی مسائل کواجاگرکرکے ان کو حل بھی کروایاجاے گا،

صدر ڈیجیٹل میڈیاالائنس سردارامین خان جتوئی نے فیصل آباد چیمبر کے عہدیداروں کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ ڈی ایم اے مثبت اور صحت مند صحافت کو فروغ دے گا ،ڈیجیٹل میڈیاالائنس کے پلیٹ فارم سے مثبت سوچ لیکر آگے بڑھیں گے،ڈی ایم اے زردصحافت کے خلاف بھی فرنٹ لائن پر کھڑاہوگا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں