انسداد کرونا کیلئے نئی بندشیں لگا دی گئیں ، اب عوام ، تاجروں اور طلباء کیا کریں گے؟؟

کراچی ، نیوز ڈیسک

صوبہ سندھ میں کورونا پابندیوں میں نرمی کرتے ہوئے مارکیٹیں رات 10 بجے تک کھولنے کی اجازت دے دی۔ اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی میں صرف اتوار کو مارکیٹیں بند رکھی جائیں گی، ہفتے کے چھ روز مارکیٹیں رات دس بجے تک کھولنے کی اجازت ہوگی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سندھ حکومت نے انڈور ڈائننگ بھی کھول دی ہے، انڈور ڈائننگ کی رات 12 بجے تک اجازت ہوگی۔ اس کے علاوہ انڈور شادی سمیت دیگر تقریبات کی بھی اجازت دے دی گئی ہے، انڈور شادی سمیت دیگر تقریبات میں 200 افراد کو شرکت کی اجازت ہوگی جبکہ اوپن ائیر میں شادی سمیت دیگر تقریبات میں 400 افراد شامل ہوسکیں گے۔ مارکیٹوں، شاپنگ مالز، دکانوں پر ایس او پیز کا جائزہ لینے کیلئے ٹیمیں وزٹ کریں گی، گھروں سے کام کرنے کی کی شرط بھی ختم کردی گئی ہے اور اب دفاتر میں 100 فیصد عملہ کام کرسکے گا۔ پبلک ٹرانسپورٹ میں 50 فیصد جبکہ ٹرینوں میں70 فیصد مسافروں کو سفر کی اجازت ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں