ریڈیو پاکستان فیصل آباد کی انتالیسویں سالگرہ ……………. تحریر ، تنویر بیتاب

ریڈیو پاکستان فیصل آباد کا باقاعدہ افتتاح 15 ستمبر 1982 کو اُس وقت کے وزیراطلاعات و نشریات راجہ ظفر الحق نے کیا تھا ۔ مشبر علی خاں نے اپنی خوبصورت آواز میں “ یہ ریڈیو پاکستان فیصل آباد ہے “ کہہ کر ریڈیو پاکستان فیصل آباد کی باقاعدہ نشریات کا آغاز کیا تھا ۔ چوہدری محمد اکرم پہلے اسٹیشن ڈائریکٹر اور جناب محمد شفیع پہلے پروڈیوسر سے تھے ۔ آغاز میں یہ سٹی سروس کے ریڈیو اسٹیشن کے طور پر کام کر رہا تھا ۔ مقامی خبریں اور اطلاعات باقاعدگی سے نشر ہوتی تھیں ۔ زیادہ پروگرام مقامی نوعیت کے ہوتے تھے جن میں فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے افراد ہی شریک ہوتے تھے ۔ اعجاز وقار لاشاری اور عابد بخاری ریڈیو پاکستان فیصل آباد اولین پروڈیوسرز تھے ۔ اُنہوں نے ریڈیو پاکستان سے ہر عمر اور ہر صنف کے لوگوں کے لئے پروگرام شروع کئے ۔ جن میں خواتین کے لئے ، بچوں کے لئے ، نوجوانوں کے لئے ، طلباء کے لئے ، ادباء و شعراء کے لئے ، مزدوروں کے لئے اور کسانوں کے لئے پروگرام شامل تھے ۔

ریڈیو پاکستان فیصل آباد پر بطور اسٹیشن ڈائریکٹر خدمات سر انجام دینے والوں میں محمد اسلم چوہدری ، حسن زکی کاظمی ، میثاق حُسین زیدی ، محمد اعظم خاں ، فخر عالم نعمانی ، حاجی عبدالستار ، ستار سید ، شہوار حیدر ، اعجاز وقار لاشاری ، عابد بخاری ،محمد اکرم رانا ، محمد شبیر ، اور خالد جمیل خاص طور پر قابل ذکر ہیں ۔ ریڈیو پاکستان فیصل آباد کے قابل ذکر پرڈویوسرز میں شیراز اسلم میاں ، نئیر جمال ، نزاکت شکیلہ ، جاوید اختر ، افضال بیلا ، نواز نول ، ہادیہ بخاری ، احسن ظہیر ، ذکاءالدین آصف ، رومانہ شبنم ، صائمہ صدف ، شمیم خاں ، عمران حسن ، اور فیاض حسین جعفری شامل ہیں ۔ ریڈیو پاکستان فیصل آباد کے صدا کاروں میں ذکاءالدین آصف ، احسن ظہیر ، ہادیہ بخاری ، نائلہ ندیم ، ناہید اقبال ، زرینہ رانا ، ناز پروین ، محی الدین کاظمی ، ناہید اختر ، حامد رضا ہاشمی ، خالد محمود ، فہیم یثرب ، ناز خیالوی ، افضل جوشو ، احمد حیات بلوچ اور محمود رضا سید شامل ہیں ۔

ریڈیو پاکستان فیصل آباد کے لئے مختلف پروگرامز لکھنے والوں کی فہرست خاصی طویل ہے جن و اصل ہاشمی ، پروفیسر یونس جیلانی ، پروفیسر شوکت علی قمر ، ریاض مجید ، انور محمود خالد ، پروفیسر شبیر احمد قادری ، تنویر احمد سلیم ، زبیدہ حئ ، ساجد علیم ، بابر شاہین اور دیگر بہت سے احباب جن کے نام اب یاد نہیں آرہے خاص طور پر قابل ذکر ہیں ۔

ریڈیو پاکستان فیصل آباد پر شعبہ انجنئیرنگ میں خدمات دینے والوں میں محمد علی ، محمد قیصر ، ظہیر احمد ایاز ، عبدالرزاق ، محمد عتیق ، جٹ صاحب عبدالخالق اور دوسرے بہت سے ساتھی شامل ہیں ۔ ان تمام لوگوں کی انتھک محنت ،اپنے کام سے لگن ، قابلیت و لیاقت کی بدولت ریڈیو پاکستان فیصل آباد کے تمام ہی پروگرام سامعین نے ہمیشہ پسند کئے۔ ریڈیو پاکستان فیصل آباد نے مُنسلک آٹھ لوگ مختلف شعبوں میں اپنی عمدہ کارکردگی کے سبب ریڈیو پاکستان کا سب سے بڑا اعزاز “ نیشنل ایکسیلنس ایوارڈ “ حاصل کر چُکے ہیں ۔

اس وقت ریڈیو پاکستان فیصل آباد مہر اظہر علی کی قیادت میں کام کر رہا ہے ۔ فلک شیر ناگرہ بطور پروگرام مینیجر اُن کے معاون ہیں ۔ اُن کی ٹیم میں عمران حسن ، سندریلہ ناز ، شمیم خاں ، فضل عباس اعوان اور بیدار بخت شامل ہیں۔ میری طرف سے ریڈیو پاکستان فیصل آباد سے مُنسلک تمام احباب کو ریڈیو پاکستان فیصل آباد کی انتالیسویں۔ سالگرہ مُبارک ہو۔ اس موقع پر میں ریڈیو پاکستان فیصل آباد سے مُنسلک رہنے والے تمام مرحومین ساتھیوں بلخصوص اسی سال بچھڑنے والے دوستوں ذکاءالدین آصف ، احسن ظہیر اور میثاق حسین زیدی کے لئے دعا گو ہوں کہ اللہ کریم اُن کے درجات بُلند فرمائے ۔ آمین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں