خاتون ٹک ٹاکر سے بدتمیزی کا واقعہ ، گرفتار ملزم نے کتنی عمر بتائی اور عدالت سے کیا استدعاکی؟؟

لاہور ، نیوز ڈیسک

مینار پاکستان واقعہ میں گرفتار ملزم نے عدالت میں ایک درخواست دائر کی ہے جس میں اس نے استدعا کی ہے کہ وہ ابھی نابالغ ہے اس لئے اسے ضمانت میں ریلیف دیا جائے –

میڈیا رپورٹس کے مطابق عدالت نے پولیس سے مقدمہ کا ریکارڈ طلب کر لیا ۔ملزم نے جیل سے درخواست دائر کی میں نابالغ ہوں ، میری عمر ساڑے سترہ سال ہے ،ضمانت پر رہائی دی جائے۔ ملزم نے درخواست میں استدعا کی ہے کہ جیونائل قانون کے تحت ضمانت کا ریلیف دیا جائے ۔ ایڈیشنل سیشن جج نعمان نعیم نے درخواست پر سماعت کی ۔ملزم کے خلاف تھانہ لاری اڈہ میں میں پانچ دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں