شلپا سیٹھی اور راج کندرا کے مابین رشتہ کا مستقبل کیا ہو گا ؟؟ بڑی پیشگوئی کردی گئی؟؟

ممبئی ، شوبز ڈیسک

بھارتی فلم انڈسٹری کی سپرسٹار شلپا سیٹھی اور ان کے ارب پتی شوہر راج کندرا کے مابین علیحدگی کی باتیں سامنے آ رہی ہیں اس حوالے سے فلمی ناقد اور بھارتی اداکار کمال راشد خان المعروف کے آر کے کی جانب سے معروف بالی وڈ اداکارہ شلپا شیٹی کی ازدواجی زندگی ختم ہونے سے متعلق اہم پیش گوئی کی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کے آر کے نے شلپا شیٹی کے حوالے سے پیش گوئی کی ہے کہ وہ مستقبل قریب میں فحش فلموں کے کیس میں گرفتار اپنے شوہر راج کندرا سے طلاق لے لیں گی۔ فلمی ناقد کی جانب سے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اپنی پیشگوئیوں پر مبنی ٹوئٹ نمبر 31 میں اداکارہ سے متعلق یہ بڑی اور اہم پیشگوئی کی گئی۔ اس سے قبل کے آر کے اداکارہ پریانکا چوپڑا اور نک جونس کی طلاق کی بھی پیشگوئی کرچکے ہیں۔

میڈیا رپورٹس میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کو جولائی میں فحش فلمیں بنانے کے کیس میں گرفتار کیا گیا تھا جس پر اداکارہ نے اپنا بیان ریکارڈ کروایا تھا کہ انہیں شوہر کے اس بزنس کے حوالے سے کوئی علم نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں